Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • میانمار میں فوج کے ہاتھوں عوام کا قتل عام

میانمار میں فوج کی جانب سے اس ملک کے عوام خاص طور سے مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوج نے ایک گاوں کے درجنوں مکینوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان میں سے 30 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔

مذکورہ واقعہ جمعہ کی شب ریاست کایاہ کے ہپرو شہر کے قریب موسو نامی گاوں میں پیش آیا۔ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہریوں کو ہلاک کیا اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاشیں نذر آتش کر دیں۔

اندوہناک واقعے کے بعد عوام میں فوج کے خلاف غم و غصہ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک میانمار کی فوجی حکومت انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے تعلق سے بارہا سرخیوں میں آ چکی ہے۔ اس سے قبل میانمار کو مسلمان اقلیت روہنگیا کے نسلی صفائے کے حوالے سے سنگین الزامات کا سامنا ہے جس کے سلسلے میں آج بھی عالمی عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں ۔

ٹیگس