Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  •  حقائق کو منحرف کرنے پر زاخارووا کی تنقید

روس کی وزارت خارجہ نے سیکورٹی ضمانت پیش کرنے کے بارے میں بعض مغربی سیاستدانوں کی جانب سے حقائق میں تحریف کرنے پر تنقید کی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے ساتھ آئندہ مذاکرات ، مشرقی یورپ تک نیٹو کے عسکری عدم پھیلاؤ اور روسی سرحدوں کے قریب ماسکو کی سیکورٹی کے لئے خطرہ بننے والے میزائلوں کی عدم تنصیب کے بارے میں ہوں گے۔

ماریا زاخا رووا نے اس بیان میں مغربی ممالک کے بعض سیاستدانوں کے اس بیان پرتنقید کی کہ روس کے ساتھ امریکہ اور نیٹو کے آئندہ مذاکرات میں مشرقی یورپ میں نیٹو کے عسکری عدم پھیلاؤ کا موضوع نہیں اٹھایا جائے گا ۔

سیکورٹی ضمانت کے بارے میں روس اورامریکہ کے آئندہ مذاکرات جنوری دوہزاربائیس کے اوائل میں ہوں گے۔

ٹیگس