Jan ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • سوڈان میں دو روز سول نافرمانی کا اعلان

سوڈان کے سیاسی اتحاد نے ملک میں پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فریڈم اینڈ چینج نامی سیاسی اتحاد کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے اقدامات کے خلاف دو دن کے لیے سول نافرمانی کا آغاز کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی حکومت، آزادی اور انصاف کے لیے مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں گولیوں سے بھونا جارہا ہے۔

سوڈان کے سابق حکمراں سیاسی اتحاد کے جاری کردہ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دو روز کے لیے سڑکوں پر اتریں اور عوامی حکومت کے قیام کے حق میں نعرے لگائیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز دارالحکومت خرطوم میں ہونے والے مظاہرے تشدد پر منتج ہوئے اور سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سوڈان کے عوام ملک میں مارشل لا کے خاتمے اور سول حکومت کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ٹیگس