Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • لیجنڈز لیگ کرکٹ میچوں کا سلسلہ آج سے عمان میں شروع

لیجنڈز لیگ کرکٹ میچوں کا سلسلہ آج سے عمان میں شروع ہورہا ہے۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ کی دنیا کا اہم ٹورنامنٹ شمار ہوتا ہے جس میں کرکٹ کی دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لیتے ہیں ۔
اس بار ہندوستانی سینما کے لیجنڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کو لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس ٹورنا منٹ میں انڈیا مہاراجا، ایشین لائنز اور ورلڈ جیانٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
انڈیا مہاراجا کی ٹیم کی طرف سے ہندوستان کے لیجنڈ کرکٹ کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں وریندر سہواگ، یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، مناف پاٹیل اور محمد کیف کے نام شامل ہیں۔
ایشین لائنز کی طرف سے پاکستان ، افغانستان اور سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر کھیلیں گے جن میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، جے سوریہ اور اصغر افغان کے نام شامل ہیں اور ورلڈ جیانٹ کی ٹیم میں انگلینڈ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے نامور کرکٹ کھلاڑی شامل ہیں ۔
جمعرات کو عمان میں انڈیا مہاراجا کا مقابلہ ایشین لائنز سے ہوگا۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو رہا ہے۔
انتیس جنوری کو اس ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا۔

 

ٹیگس