Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ بھی روس کو دھمکانے لگا

برطانوی وزیر اعظم نے یوکرین کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں روس کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ یوکرین پر حملے کی صورت میں روس کو سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بورس جانسن نے ایک بار پھر مغربی ملکوں کے اس دعوے کا اعادہ کیا کہ روس یوکرین پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکہ اور فرانس کے صدور، جرمن چانسلر اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ آن لائن اجلاس میں شرکت کی ہے جس میں یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ، نیٹو اور واشنگٹن کے مغربی اتحادی ایسے وقت میں، یوکرین پر روس کے حملے کا خدشہ ظاہر کرکے اس کی حمایت کا راگ الاپ رہے ہیں کہ ماسکو اعلی ترین سطح پر یہ اعلان کرچکا ہے کہ وہ یوکرین پرحملے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

روس، مشرقی یوکرین کے صوبے دونباس اور کی ایف کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتا آیا ہے۔ یوکرین کا الزام ہے کہ روس اس کے مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے، جس کی روس تردید کرتا ہے۔

ٹیگس