علاقے کو جنگ کی آگ میں جھوکنے کی کوشش، امریکی کمانڈر نے بتایا ایران کو بڑا خطرہ
امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سرغنہ کا کہنا ہے کہ ایران، مشرق وسطی میں ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا میں براجمان دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ جنرل میکنزی نے ایران کو مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکا کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ سینٹکام کی ذمہ داری، واشنگٹن کے مفاد کو نقصان پہنچانے کے ایران کے آپریشنز کو روکنا ہے۔
انہوں نے جمعرات کی شام مڈل ایسٹ تھنک ٹینک میں اپنے خطاب میں تہران کے خلاف بے بنیاد اور بے اساس الزامات کی تکرار کی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایران، مشرق وسطی اور ہماری توجہ کے مرکز والے علاقے میں سینٹکام کے لئے سب سے بڑا اور اصلی خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
سینٹکام کے سرغنہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران، بدستور دفاعی پوزیشن میں ہیں اور تہران، امریکا کو کاروائی کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ دعوی کیا کہ عراق میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہ کنٹرول سے نکل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایران کو کسی بھی طرح کی شرارت سے روکیں جو مشرق وسطی کے امن و سیکورٹی کو کمزور کرنے کا سبب بنے۔
مغربی ایشیا میں براجمان دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ جنرل میکنزی نے جنگ یمن کے بارے میں بھی یمن کے نہتے عوام پر سعودی-اماراتی اتحاد کے مخاصمانہ حملوں کی جانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ ایران کی جانب سے الحوثی گروہ کی حمایت کی وجہ سے جنگ یمن طولانی ہو گئی ہے، حوثی گروہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے ہتھیاروں کو بغیر کسی لیت و لعل کے استعمال کرتے ہیں۔