Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۴ Asia/Tehran
  • یوکرین میں کشیدگی بڑھی، فضا میں ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعوی

یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی علاقے دونسک ریپبلک میں کافی بلندی پر پرواز کر رہے ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا گیا ہے۔

یوکرین کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ ممکنہ طور پر ترک ساخت بیرقدار ٹی بی-2 نوعیت کا ڈرون تھا جو کافی بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور چونکہ اس طرح کے ڈرون یوکرین کے پاس نہیں ہیں اس لئے اسے دیکھتے ہی مار گرایا گیا۔

ابھی اس بارے میں دونسک ریپبلک کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ علاقہ اس وقت شدید کشیدگی کے دور سے گزر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکا کے وزیر خارجہ اینٹی بلینکن نے دعوی کیا ہے کہ روس، یوکرین کی سرحد کے قریب اپنی فوجی سرگرمیاں انجام دے کر پریشر ٹول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بلینکن نے یہ بیان تب دیا ہے کہ جب مغربی ممالک کے حکام اور میڈیا بارہا کہہ رہے ہیں کہ روس کبھی بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

روس ان دعوؤں کو مسترد کرتا ہے۔

 

ٹیگس