Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں انتہاپسندی و تشدد پر مبنی جرائم کی شرح میں روز افزوں اضافہ

امریکہ میں انتہاپسندی، تشدد، قتل و غارت گری اور اغوا جیسے جرائم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ کو روز افزوں تشدد، جبری گمشدگیوں اور مسلح حملوں کا سامنا ہے اور سالانہ ہزاروں افراد امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہيں-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فوجداری انصاف کونسل کے نگراں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ملک کے مختلف شہروں میں گذشتہ سال دوہزار اکیس میں قتل اور تشدد کے جرائم میں پانچ فیصد جبکہ دوہزار اکیس میں قتل اور تشدد آمیز واقعات میں دو ہزار انیس کی بہ نسبت چوالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں آزادانہ ہتھیاروں کو لے کر چلنے کے نتیجے میں روزانہ پورے ملک میں فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوتے ہيں کہ جن میں بعض واقعات بہت خوفناک ہوتے ہيں لیکن امریکہ میں اسلحہ ساز لابی اس حد تک طاقتور ہے کہ اب تک اس ملک کی کانگریس ہتھیاروں کو ساتھ رکھنے سے متعلق کوئی اقدام انجام نہیں دے سکی ہے۔

امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے کہ جہاں پر شہریوں کے پاس موجود ہتھیاروں کی تعداد خود شہریوں کی تعداد سے زیادہ ہے-

ٹیگس