Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • خارجہ پالیسی کی سمجھ رکھنے والے جانتے ہیں کہ مغربی دعوے پروپیگنڈہ ہیں: لاوروف

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو خارجہ پالیسی کی سوجھ بوجھ ہے وہ سمجھ گئے ہیں کہ یوکرین پر روس کے حملے پر مبنی مغربی حکام کے بیانات جعلی ہیں۔

سرگئی لاوروف نے رشیا ٹوڈے کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ جو لوگ تھوڑی بہت خارجہ  پالیسی میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ سمجھ گئے ہیں کہ یہ سب پروپیگنڈا اور جعلی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا اہم نکتہ یہ ہے کہ ان بے بنیاد باتوں کو  لکھنے والے خود اس پر یقین رکھتے ہیں، جسکے بارے میں سوچ کر ہنسی آتی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا یہ سن رسیدہ لوگ ہر دن بیہودہ باتوں کا  پروپیگنڈہ کرتے ہیں، جریدہ پولیٹیکو اب تک کئی بار حملے کی تاریخ بدل چکا ہے۔ اب اس نے 20 فروری کہا ہے۔ اسی وقت برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ کسی بھی وقت حملہ ہو سکتا ہے جو کئی مہینے جاری رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حملہ ممکن ہے کچھ دنوں یا کچھ ہفتے کے اندر ہو سکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب فوجی مشقیں پوری ہو جائیں گی تو فوجی اپنی اپنی چھاونیوں میں واپس چلے جائیں گے، یہ عمل جاری ہے لیکن پھر بھی وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر روس اپنے سارے فوجیوں کو واپس بلا لے تب بھی خطرہ بنا رہے گا۔

ٹیگس