Feb ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • یوکرین معاملے پر میکرون اور پوتن کی گفتگو

فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ایک بار پھر یوکرین معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے گفتگو کی ہے۔

فرانس نیوز ایجنسی نے الیزہ ہاؤس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے اتوار کو ٹیلی فون پر بحران یوکرین اور یورپ میں جنگ روکنے کی راہوں کا جائزہ لیا۔

الیزہ پیلیس کا دعوی ہے کہ پوتین اور میکرون کے درمیان ہونے والی یہ ٹیلی فونی گفتگو، سات فروری کو ماسکو میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات کے بعد پہلی بات چیت ہے اور یہ گفتگو یوکرین میں جنگ روکنے کی تازہ ترین کوشش شمار ہوتی ہے۔

روس اور فرانس کے صدر کے درمیان یہ ٹیلی فونی بات چیت ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ مغربی ممالک، یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی تعیناتی اور میڈیا پروپیگنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین پر روس کے حملے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں جس کے سبب مشرقی یوکرین میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

ٹیگس