برطانیہ میں طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، 9 افراد ہلاک
Feb ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
برطانیہ میں طوفان ڈیڈلی اور یونائس کے بعد فرینکلن سے نظام زندگی متاثر ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔ طوفان کے باعث ہزاروں خاندان بجلی سے محروم ہیں جبکہ کئی مقامات پر سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
میٹ آفس نے بھی عوام کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کچھ علاقوں میں سیلاب کے باعث لوگ عارضی طور پر اپنے گھروں کو بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آنے والے طوفان کے نتیجے میں برطانیہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔