یوکرین کے صدر زلنسکی نے روسی صدر پوتین سے مذاکرات کی اپیل کر دی
دارالحکومت کیف پر قبضہ ہو جانے کے بعد یوکرین کے صدر نے روسی صدر پوتین سے صلح مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین کے صدر زلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے اپنے روسی ہم منصب سے مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔
ولودیمیر زلنسکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم ایک بار پھر روسی فیڈریشن کے صدر سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام کو مرنے سے بچانے کے لئے مذاکرات کی میز پر آئیں۔
مذاکرات کی درخواست زلنسکی کے اس اعلان کے ایک دن بعد آئی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کیف نے ماسکو کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو توڑ لیا ہے۔
درایں اثنا روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے زور دے کر کہا ہے کہ ماسکو، ہر لمحہ اور یوکرینی فوج کے ہتھیار ڈالتے ہی یوکرین کے بارے میں مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
یوکرین کے صدر نے اس سے قبل جمعے کی صبح ٹی وی پر قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہم روس سے نہیں ڈرتے لیکن انہوں نے یورپی ملکوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے ملک کے لئے سیکورٹی کی ضمانت کیا ہے؟ اور اس طرح کی ضمانت دینے والے ممالک کہاں ہیں۔
اس درمیان این ٹی او نے اعلان کیا ہے کہ زلنسکی، کیف سے باہر نکل گئے ہیں اور اس وقت دارالحکومت سے باہر ایک پناہ گاہ میں چھپے ہوئے ہیں