یوکرین کا بحران بڑھا، کی ایف نے مذاکرات سے کیا انکار
روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ مذاکرات سے انکار کرکے تنازع کو مزید طول دے رہا ہے۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پسیکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ متوقع مذاکرات کے حوالے سے روسی صدر نے گزشتہ روز روسی فورس کو پیش قدمی روکنے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ یوکرین کی جانب سے مذاکرات سے انکار کردیا گیا تو روسی فورسز نے دوپہر کو پیش قدمی دوبارہ شروع کردی۔
دوسری جانب یوکرین اس تاثر کو رد کر رہا ہے کہ وہ جنگ بندی کےلیے روس کے ساتھ مذکرات سے انکار کر رہا ہے لیکن واضح کیا کہ وہ بھی الٹی میٹمز یا ناقابل قبول شرائط ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔
روسی فورسز نے جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کی ایف میں مزید پیش قدمی جاری رکھی۔
کریملن کا کہنا تھا کہ صدر ویلادیمیر پوتن مذاکرات کے لیے ایک وفد بیلاروس بھیجنے کے لیے تیار تھے جہاں روس کے ہزاروں فوجی موجود ہیں۔
بیلاروس وہ ملک ہے جس کے بارے میں یوکرین کا دعویٰ ہے کہ وہاں سے ان پر حملے ہو رہے ہیں۔