Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • کیف اور خار کیف میں دھماکے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس

کیف اور خار کیف میں دھماکوں اور یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، کیف اور خار کیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد پھر سے دھماکے سنے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے یورپ کیلئے پروازیں معطل کر دیں۔فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کا فیصلہ یورپی یونین کی روسی طیاروں پر پابندی کے بعد کیا گیا ہے۔

اس درمیان سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج بلانے کی قرارداد منظور ہوگئی۔

روس نے قرارداد کی مخالفت ضرور کی تاہم وہ قواعد کے باعث جنرل اسمبلی کا اجلاس نہیں روک پایا۔

اس سے قبل یوکرین پر روسی حملے کی مذمت میں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں امریکی حمایت سے پیش کی گئی قرارداد منظور نہیں ہوسکی تھی کیونکہ اس قرارداد کو خود روس نے ویٹو کا حق استعمال کرکے مسترد کردیا تھا۔

ٹیگس