روس-یوکرین مذاکرات کا پہلا دور ختم, یوکرینی وفد وقت سے پہلے ہی میز سے اٹھ گیا
بیلاروس میں یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔
روس کے قومی ٹیلی ویژن کے چینل ون نے، بلاروس میں یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام پذیر ہونے کی خبر ایسی حالت میں دی ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ مذاکرات جاری رہیں گے یا نہیں۔
روسی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہے اور یوکرین کےوفد نے وقت سے پہلے ہی مذاکرات کی میز ترک کردی۔ روس کے دیگر ذرائع ابلاغ کی طرف سے بھی ابھی مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا یا نہیں۔
یوکرین-روس جنگ کے پانچویں دن آج پیر کو جنگ بندی کے لئے دونوں ملکوں نے بیلاروس میں مذاکرات انجام دیئے۔ روس کی جانب سےدونیسک اور لوہانسک علاقوں کی خودمختاری تسلیم کئے جانے کے بعد سے، روس کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی یلغار اور شدید پابندیوں کاسامنا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے گذشتہ ہفتے پیر کو یوکرین سے علیحدگی اختیار کرنے والے دونتسک اور لوہانسک علاقوں کی خودمختاری تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روسی صدر کے اس اعلان کے بعد دونتسک اور لوہانسک کےعوام میں خوشحالی کی لہر دوڑ گئی ہے۔