Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۹ Asia/Tehran
  • یوکرین پر کب تک حملے کرتا رہے گا روس، وزیر دفاع کا بیان سامنے آ گیا+ ویڈیو

روس کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے تک فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوییگو کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا اہم مقصد، مغرب کے خطرے سے روس کو محفوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلام شدہ اہداف کے حصول تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوکرین پر قبضہ کرنا نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوجی، شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔

روس کے وزیر دفاع کے مطابق ہمارے لئے سب سے اہم بات مغرب کے خطرے کے مقابلے میں روسی فیڈریشن کی حفاظت کرنا ہے، وہ لوگ ہمارے خلاف جنگ میں یوکرین کے عوام کو سپر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنے معین اہداف حاصل نہیں کر لیتے تب تک روسی فوجیوں کا آپریشن جاری رہے گا۔

یوکرین کے دارالحکومت کی ایف کے مرکزی ٹیلی ویژن ٹاور پر روسی فضائی حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے البتہ عمارت تباہ نہیں ہوئی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شہر میں دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد بابی یار ڈسٹرکٹ میں واقع عمارت سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے اور ایمرجنسی سروس کے مطابق اس حملے میں پانچ افراد مارے گئے۔

یوکرین کے حکام نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں جس میں فضائی حملے میں جلنے والی لاشوں اور تباہ شدہ گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

دوسری جانب مغربی پابندیوں کے بعد وہاں ہزاروں شہری یورپی ہوائی اڈوں پر بھٹک رہے ہیں۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ماسکو کے خلاف پابندیوں کے فیصلے کے بعد اس ملک کے ہزاروں شہری یورپی ممالک کے ہوائی اڈون پر در بدر نظر آ رہے ہیں۔

روس کے سرکاری ٹی کے مطابق اس اوقت روس کے بہت سے شہری ملک واپسی کے لئے یورپی ہوائی اڈوں پر پریشانی کی حالت میں ادھر سے ادھر بھٹک رہے ہیں۔

ٹیگس