Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کی طرح تائیوان کو بھی آگ میں جھوکنے کی امریکی کوشش

امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائک پومپئو نے تائیوان کو باضابطہ طور پر قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مائک پومپئو کا کہنا ہے کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ تائیوان کو ایک ملک کے طور پر باضابطہ قبول کرے۔

فارس نیوز نے روئٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو یہ کام بہت جلد انجام دینا چاہئے۔

جو بائیڈن کی حکومت نے چین کے بارے میں اپنے سابق سربراہوں کی ہی پالیسیوں کی پیروی کی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے اربوں ڈالر کے دفاعی بجٹ کو منظوری دی ہے۔

امریکا کے اس دفاعی بجٹ میں چین کا مقابلہ کرنے اور تائیوان کی حمایت کے لئے لاکھوں ڈالر مخصوص کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چین، تائیوان کو اپنا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ امریکا کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں سپلائی کی وہ مخالفت کرتا ہے اور اس کو وہ چین کی ارضی سالمیت کے خلاف تصور کرتا ہے۔

تائیوان کو امریکا کی جانب سے ہتھیار فروخت کئے جانے کے بارے میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ اس امریکی کام کی وجہ سے بیجنگ نے امریکا کی ہتھیار بنانے والی دو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

موجودہ وقت میں امریکا کا اہم مقصد، چین کی اقتصادی پیشرفت کو روکنا ہے تاکہ پوری دنیا میں اس کی غنڈہ گردی جاری رہے۔

ٹیگس