Mar ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۵ Asia/Tehran
  • یوکرین میں شکست کے بعد اب پوتن کے قتل کا مطالبہ اٹھا

امریکا کے ایک سینئر سینیٹر نے روسی صدر کے قتل کا مطالبہ کیا ہے۔

سینئر امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مطالبہ کیا کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد ’روس میں کوئی‘ شخص صدر ولادیمیر پوتن کو قتل کردے۔

نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کے میزبان سین ہینیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹر نے کہا کہ ’یہ کس طرح ختم ہوگا؟ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکلنا ہوگا۔

بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹ میں اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ’صرف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔

سینیٹر نے رومی حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ روس میں ایک بروٹس ہے؟

سابق صدارتی امیدوار نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج میں ’کرنل اسٹافنبرگ‘ جیسے کامیاب جرنل بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آپ اپنے ملک اور دنیا کو عظیم خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔

کانگریس میں 20 سال سے زائد خدمات انجام دینے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے قریبی ساتھی رہنے والے سینیٹر نے روس ۔ یوکرین جنگ کے پہلے روز ایک قرارداد پیش کی تھی جس میں روسی صدر اور ان کے فوجی کمانڈروں کے ’جنگی جرائم‘ کے ارتکاب پر مذمت کی گئی تھی اور ان کے اس عمل کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا گیا تھا۔

ٹیگس