Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • میکسیکو، فٹبال گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا، 26 زخمی. ویڈیو

میکسیکو میں فوٹبال لیگ کے ایک میچ میں دو ٹیم کے حامیوں میں خطرناک مارپیٹ ہوئی جس میں 26 افراد زخمی ہوئے۔

اتوار کو میکسیکو کے سینٹیاگو کوئرہ تارو شہر کے کورہ گیدورا اسٹیڈیئم میں کوئرہ تارو اور اطلس گوادالاخارا ٹیموں کے مابین میچ کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیم کے حامی، کھیل سے لطف اٹھانے کے بجائے ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور دیکھتے دیکھتے اسٹیڈیئم میں دونوں ٹیموں کے حامیوں میں شدید جھڑپ شروع ہو گئی۔  

دونوں ٹیموں کے حامیوں میں لڑائی اتنی شدید ہوگئی تھی کہ سکورٹی اہلکاروں نے شائقین بالخصوص بچوں اور عورتوں کے لئے کھیل کے میدان کی طرف کھلنے والے گیٹ کھول دیئے۔ اس لڑائی میں 26 افراد زخمی ہوئے جن میں 9 کو اسپتال پہونچایا گیا۔ زخمیوں میں 2 کی حالت نازک بنی ہوئی تھی۔

یہ مارپیٹ اتنی خطرناک شکل اختیار کر گئی تھی کہ ابتدائی رپورٹ میں 17 شائقین کے مرنے کی بات کہی گئی تھی۔ 

تصویروں میں دونوں ٹیم کے حامی ایک دوسرے پر کرسی اور راڈ سے حملے کرتے نظر آئے۔ ایک شخص چاقو نکال کر گول پوسٹ کی جال کو کاٹنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔ حامیوں میں شدید لڑائی کے مد نظر 62 ویں منٹ میں کھیل روک دیا گیا اور دونوں ٹیم کے کھلاڑی فورا ڈریسنگ روم میں چلے گئے۔

ٹیگس