Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • فوجی کارروائی روکنے کے لئے یوکرین کے سامنے روس کی کچھ شرطیں

روس نے کہا ہے کہ وہ فورا فوجی کارروائی کو روک دے گا اگر کی ایف ماسکو کی شرائط کو مان لے۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے پیر کے روز کہا کہ یوکرین کو پیغام دیا گیا ہے کہ یہ سب ایک لمحے میں رک جائے گا۔

غیر جانبداری کے موضوع پر پسکوف نے کہا کی ایف کو دستور میں ترمیم کرنی ہوگی جس  کے تحت وہ کسی بھی بلاک میں شامل نہیں ہوگا۔ ایسا دستور میں تبدیلی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ روس یوکرین کے کسی علاقے پر مزید کوئی دعوی نہیں کرے گا۔

دیمتری پسکوف نے کہا کہ ہم یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کو ختم کر رہے ہیں، ہم اسے ختم کر دیں گے لیکن اصل موضوع یوکرین کا اپنی فوجی کارروائی پر روک لگانا ہے، اسے اپنی فوجی کارروائی روکنا چاہیئے اور کوئی بھی فائرنگ نہیں کرے گا۔

کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یوکرین، کریمیہ کو روس کا حصہ مانے، دونتسک اور لوگانسک کو آزاد ریاست مانے، بس، سب کچھ ایک لمحے میں رک جائے گا۔

ٹیگس