Mar ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • جنگ کے بیچ، روس-یوکرین کے وزرائے خارجہ کی ترکی میں ملاقات

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اپنے یوکرینی ہم منصب دیمیترو کولبا سے گفتگو کے لئے ایسی حالت میں ترکی کے آنتالیا شہر پہونچے ہیں کہ دونوں ملکوں کے مابین جنگ جاری ہے۔ لاوروف جمعرات کو علی الصباح انتالیا پہونچے۔

یہ دونوں ملکوں کے درمیان دو ہفتہ پہلے شرو‏ع ہوئی جنگ کے آغاز سے پہلی ملاقات ہوگی۔

ترکی کے صدر نے جعمرات کو آنتالیا میں لاوروف اور کولبا کے مابین مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات سے یوکرین میں دائمی جنگ بندی کا راستہ ہموار ہوگا۔

روس اور ترکی کے سربراہوں کے مابین ٹیلیفونی گفتگو کے مطابق، آج روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کی گفتگو کے دوران، ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو بھی موجود رہیں گے۔

ٹیگس