Mar ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ترکی کے صدر نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں انہیں اؤر یوکرینی صدر کو اپنے ملک میں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

رجب طیب اردوغان نے ولادیمیر پوتن سے یوکرین-روس جنگ کی تازہ صورتحال کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس جنگ کے آغاز سے دونوں ملکوں کے درمیان صلح کے لیے اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ اردوغان نے کہا کہ پایدار جنگ بندی سے بلند مدت حل کا راستہ ہموار ہوگا۔ ہم سچے دل سے روس-یوکرین کے صدور کی ملاقات کے مثبت نتیجے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کچھ معاملے میں دونوں رہنماؤں کے مابین مفاہمت کی ضرورت ہے، دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو استنبول یا انقرہ میں سے کسی بھی شہر کو مذاکرات کے لئے منتخب کرنے کی دوبارہ پیشکش کی۔ انہوں نے ایک بار پھر اس نکتے پر تاکید کی کہ جنگ سے کسی فریق کو فائدہ نہیں ہوگا اسلۓ سفارتکاری کو موقع دیا جائے۔

ترک صدر جمہوریہ نے بدھ کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی سے بھی ٹیلیفونی گفتگو کی تھی۔ اس کے علاوہ ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے بھی روس اور یوکرین کا دورہ کر کے اپنے روسی اور یوکرینی ہم منصب سے گفتگو کی تھی۔

ٹیگس