9 مئی کی تاریخ یوکرین کی جنگ میں ہوگا اہم دن لیکن کیوں؟
Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۱:۱۲ Asia/Tehran
یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔
یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ روسی حکام نے اپنے فوجیوں کو 9 مئی تک جنگ ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
روسی فوجیوں کو 9 مئی تک جنگ روکنے کی ہدایت اس لیے کی گئی ہے کیوں کہ روس ہر سال 9 مئی کو 1941 سے 1945 تک جاری رہنے والی جنگ کے خاتمے کا جشن مناتا ہے۔
روس 9 مئی کو عظیم حب الوطنی کے دن کے طور پر یاد رکھتا ہے کیوں کہ اس روز جرمنی کی افواج نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیئے تھے۔
واضح رہے کہ روس نے فروری کے آخری دنوں میں یوکرین پر حملہ کیا تھا جس میں اب تک دونوں طرف کے سیکڑوں فوجی مارے گئے اور 2 ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا امکان ہے جب کہ 4 انٹرنیشنل صحافی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔