Mar ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
  • روسی صدر مزید اقتدار میں رہ کر مزے نہیں اڑا پائیں گے: امریکی صدر کا دعوی

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کو ایک مرتبہ پھر دشنام طرازی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں قصائی قرار دے دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کو مخاطب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ روسی صدر مزید اقتدار میں رہنے کا مزہ نہیں چکھ سکتے۔

امریکی صدر جو بائیڈین نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پولش صدر کے ہمراہ خطاب میں کہا کہ یوکرین پر حملہ روس کی تزویراتی ناکامی ہے، جنگ مسلط کر کے روس نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کو ایک طویل جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے ایک بار پھر یوکرینی عوام کا حامی ہونے کا دعویٰ کیا۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس ایک انچ بھی نیٹو کی سر زمین پر آگے بڑھنے کا مت سوچے، ایسا ہوا تو اتحادی پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا اور اس کا کہنا ہے کہ یہ جنگ نہیں بلکہ ایک عالمی سطح کو روکنے کے لئے ایک فوجی آپریشن ہے۔

ٹیگس