Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کے درمیان آج ترکی میں مذاکرات

روس اور یوکرین کے درمیان آج بروز پیر ترکی میں مذاکرت ہوں گے۔

یوکرینی مذاکرات کار ڈیوڈ آرخامیا کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات آج بروز پیر ترکی میں ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں یوکرینی مذاکرات کار ڈیوڈ آرخامیا کے مطابق، روس اور یوکرین کے وفود ترکی میں 28 سے 30 مارچ تک بات چیت کریں گے۔

یوکرین نے اس سے پہلے ہونے والے یوکرین اور روس کے مذاکرات کو بہت مشکل قرار دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ ماہ یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کے بعد سے دونوں ملکوں میں اس حوالے سے مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک 38 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق، یوکرین چھوڑنے والے 22 لاکھ افراد پڑوسی ملک پولینڈ، 5 لاکھ سے زیادہ افراد رومانیہ اور تقریباً 3 لاکھ افراد روس چلے گئے ہیں۔ 

پولینڈ جہاں سب سے زیادہ یوکرینی مہاجرین پناہ گزین موجود ہیں، وہاں اس بحران کے شروع ہونے سے قبل ہی 15لاکھ یوکرینی موجود تھے۔

فروری کے آخری ہفتے شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے باعث یوکرین چھوڑنے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ یہ یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے سب سے بڑا مہاجرین کا بحران ہے۔

 

 

ٹیگس