Apr ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • خام تیل کے اسٹراٹیجک ذخائر کے استعمال کا حکم جاری

امریکی صدر نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیتموں پر قابو پانے کے لئے ایک بار پھر اسٹراٹیجک ذخائرسے استفادے کا فرمان جاری کردیا ہے

یورونیوز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کے فرمان کی بنیاد پر آئندہ چھے مہینوں میں ایک سواسی ملین بیرل خام تیل اسٹراٹیجک ذخائر سے نکال کر منڈی میں پیش کیا جائے گا۔ بائیڈن کاامریکہ کے اسٹراٹیجک ذخائرسے خام تیل نکالنے کا یہ تیسرا حکم ہے۔

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار خام تیل کےاسٹراٹیجک ذخائر سے اتنی بڑی مقدار میں تیل نکالا جائے گا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مقدار میں خام تیل کے اسٹراٹیجک ذخائرسے استفادے سے روسی تیل کی برامدات میں آنے والی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکے گا۔

روس ، سعودی عرب کے بعد تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ بائیڈن نے امریکہ کے تیل کےاسٹراٹیجک ذخائر سے استفادے کے حکم نامے پر دستخط کرتے وقت اعلان کیا کہ امریکی کمپنیاں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنےتیل کی پیداوار میں اضافہ کریں گی۔

امریکہ نے اسٹراٹیجک ذخیرے کے طور پر پانچ سو اڑسٹھ ملین بیرل خام تیل محفوظ کر رکھا ہے۔

ٹیگس