Apr ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • روس کا دعوی، یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے میں بائیڈن کا بیٹا ملوث، ملے ثبوت

ماسکو نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کے منصوبے میں صدر بائیڈن کا بیٹا ملوث ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے کے صل ہونے والے ایمیل سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے کا یوکرین میں بایولوجیکل ہتھیار بنانے میں اہم کردار رہا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے پاس یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کے خفیہ لیبارٹیز کے بارے میں پختہ ثبوت ہیں۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع کو امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ایمیل موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے یوکرین میں خطرناک بیماری پیدا کرنے والے عناصر یا وبائی عناصر کے بارے میں امریکی تحقیقات پر سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی اپنی رپورٹ میں لکھتی ہے کہ روس کی وزارت دفاع کو جو دستاویز حاصل ہوا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کے بیٹے اور امریکی وزارت دفاع میں خطروں کو کم کرنے والے دفتر کے ملازموں اور پینٹاگن کے کانٹریکٹروں کے درمیان رابطے تھے۔

روسی فوج کے ایک سینئر کمانڈر ایگور کریلوف کا کہنا ہے کہ حاصل ایمیل سے پتہ چلتا ہے کہ ہنٹر بائیڈن، بلیک اینڈ ویچ اور مٹابیوٹا کمپنی سمیت امریکی کاٹریٹکروں کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور انہوں نے ان کمپنیوں کو طاقتور اور توانا بنا دیا تھا کہ وہ یوکرین میں وبائی عناصر کے بارے میں تحقیقات کریں۔

ٹیگس