Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • روس نے بھی غیر دوست ملکوں کے شہریوں پر لگائی پابندی

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے مغربی پابندیوں کے جواب میں غیر دوست ممالک کے شہریوں کے لئے روس کے ویزے پر پابندی لگانے والے حکم پر دستخط کر دیئے ہیں۔

پیر کے روز منظور ہوئے اس حکم کے نتیجے میں پورے یوروپی ملکوں، امریکہ، برطانیہ، کینڈا اور یوکرین کے سفارتی پاسپورٹ کے حامل لوگوں کی روس میں بنا ویزے کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے میں روسی وزارت خارجہ اور دوسرے محکموں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اُن غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر روک لگا سکتے ہیں جو روس، اسکے شہریوں اور قانونی اداروں کے خلاف تخریبی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔

گزشتہ مہینے روسی حکومت نے غیر دوست ملکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ان ملکوں کا نام ہے جنہوں نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کی وجہ سے ماسکو پر پابندیاں عائد کی ہیں۔  

 

ٹیگس