Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سےسپرسونک میزائل کا تجربہ

سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے مارچ کے مہینے میں ایک سپرسونیک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

سی این این نے باخبرذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے ماہ مارچ کے وسط میں سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے تاہم روس کے ساتھ کشیدگی میں شدت کو کم کرنے کے لئے دوہفتے تک اس کی کوئی خبرسامنے نہیں آنے دی۔

رپورٹ کے مطابق اس سپرسونک میزائل کا تجربہ امریکی صدر بائیڈن کے دورہ یورپ کے موقع پر انجام پایا ہے ۔ سی این این کے مطابق ہاوک سپر سونک میزائل کا تجربہ امریکہ کے مغربی ساحل پر بی باون بمبار طیارے کے ذریعےکیا گیا۔

سی این این نے اس سپر سونک میزائل کے تجربے کی تفصیلات کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ اس میزائل نے پینسٹھ ہزار فیٹ کی اونچائی پر پرواز انجام دیا۔ امریکہ نے سپر سونک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ کیا ہے۔ بائیڈن حکومت نے دو ہزار تئیس کے فوجی بجٹ میں سات اعشاریہ دو ارب ڈالر سپر سونک سمیت دور مار میزائل تیار کرنے کے لئے طلب کئے ہیں۔

ٹیگس