روسی صدر اور وزیر خارجہ کو جنگی مجرم قرار دینے کا مطالبہ
جرمنی کے ایک اعلی عہدیدار نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جرمنی کے اعلی عہدیدار فرانک والٹر اسٹائنمائر نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دونوں کو جنگی مجرم قرار دیا اور ان پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔
جرمن میگزین اشپیگل نے لکھا کہ اسٹائنمائر، پوتن اور لاوروف کے خلاف جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اشپیل سے گفتگو میں کہا کہ جو بھی ان جرائم کا ذمہ دار ہے اسے چاہئے کہ وہ خود کا تعارف کرائے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں روسی فوج، روسی کمانڈر اور رہنما شامل ہیں۔
دوسری جانب یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی نے ایک ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جبکہ روس نے دعوے کی تردید کی ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ اے ایف پی نے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کراماتورسکو ریلوے اسٹیشن پر ہوئے حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے جبکہ روس نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں کم از کم 100 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔