Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکا، سیاہ فام نوجوان کو پولیس نے قتل کر دیا

امریکا میں ایک بار پھر نسلی امتیاز کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا کے سفید فام پولیس اہلکار نے غیر مسلح پناہ گزین سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی پولیس کے تشدد کا ایک اور ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں میشیگن میں ایک پولیس اہلکار ایک غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کا تعاقب کر رہا ہے، مذکورہ سیاہ فام نوجوان بھاگ رہا ہے اور وہ شاکر سے اسے اذیت دے رہا ہے اور جب یہ نوجوان زمین پر گر جاتا ہے تو پولیس اہلکار اسے زمین پر دبا دیتا اور پھر اس پر گولی چلا دیتا ہے جس کی وجہ سے اس کی موت ہو جاتا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اسوشیٹیڈ پریس نے اس بارے میں اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 26 سالہ پیٹریک لیویا نامی سیاہ فام نوجوان میشیگن کے گرانڈ ریپیڈز علاقے میں مارا گیا۔

اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں غم غصہ پیدا ہوا اور انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

ٹیگس