Jun ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  •  امریکی پولیس کے ہاتھوں 14 سالہ سیاہ فام نوجوان قتل

ایک اور سیاہ فام امریکی نوجوان، امریکی پولیس کی بربریت کی بھینٹ چڑھ گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: جاری ہونے والے ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاست کالوراڈو کے دو پولیس افسروں نے چودہ سالہ نوجوان نوجورڈل رچرڈ سن کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق، جورڈل پر ایک سوپر مارکیٹ سے سامان چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، پولیس نے اس کا تعاقب شروع کردیا اور اسے گرفتار بھی کیا۔

پولیس کے کیمرے میں ریکارڈ ہونے والے فوٹیج میں جورڈل کی آواز سنائی دیتی ہے کہ اب ہمیں گرفتار کر چکے ہو تو پریشان تو مت کرو۔ چند سیکنڈ بعد اسے گرفتار کرنے والا ایک افسر جورڈل کے پیٹ میں گولی چلا دیتا ہے جس کی تھوڑی دیر کے بعد اس سیاہ فام امریکی شہری کی جان چلی جاتی ہے۔

امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافی کی ایک طویل تاریخ ملتی ہے جس میں روز بروز شدت بھی آتی جا رہی ہے۔ پچیس مئی سن دو ہزار بیس کو سفید فام پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائڈ کے قتل کے بعد پیش آنے والے حالات نے اگر چہ حالات کی تبدیلی کی جانب سے کچھ امیدیں پیدا کر دی تھیں تاہم، اس نوعیت کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ نسل پرستی، منافرت، تشدد اور ناانصافی اب امریکی معاشرے کا اٹوٹ حصہ بن چکی ہے۔

ٹیگس