Jul ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکی سفید فام پولیس کے ہاتھ ہزاروں سیاہ فام شہریوں کے قتل سے رنگین

امریکہ میں انسانی حقوق کے ایک سرگرم عمل کارکن نے کہا ہے کہ امریکی پولیس کے ہاتھوں گذشتہ ایک عشرے کے دوران امریکہ میں ہزاروں کی تعداد میں سیاہ فام شہریوں کا قتل ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ میں انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن ران جیکسن نے کہا ہے کہ امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کے قتل کے باوجود پولیس آفیسروں کو بری کیا جاتا رہا ہے جس سے صورتحال اور زیادہ ابتر ہوئی ہے۔

انہوں نے اس طرح کے قتل کے خلاف سیاہ فام شہریوں کی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک عشرے کے دوران امریکہ میں کم سے کم 2 ہزار سیاہ فام شہریوں کا قتل ہوا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس قسم کے قتل کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور سفید فام قاتل امریکی پولیس اہلکاروں کے خلاف جان کے خطرے کا بہانہ بنا کر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی۔

ٹیگس