وہ وقت دور نہیں جب امریکا کا صدر ایک مسلمان ہوگا
امریکا کے شہر ہوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے کہا ہے کہ امریکا ایک مختلف تہذیبوں کا مجموعہ ہے جس میں مسلمانوں کا کلیدی کردار دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب امریکا کا صدر ایک مسلمان ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے مسلمان شہریوں کے لیے بڑے افطار کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی جب کہ مختلف سفارت کار، منتخب نمائندے اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے میئر ہوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے امریکا میں مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کا کوئی بھی شہر مسلمانوں کی نمائندگی کے بغیر عظیم شہر قرار نہیں دیا جاسکتا۔
میئر سلوسٹر ٹرنر نے مزید کہا کہ امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے کلیدی کردار کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب امریکا کا صدر ایک مسلمان ہوگا اور ہمیں اس بات پر فخر ہوگا۔