May ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید طوفان، کئی ہلاک

امریکہ میں آنے والے شدید طوفان کے نتیجے میں بھاری نقصان ہونے کی خبر ملی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی مغربی ریاستوں میں گرد و غبار کے ساتھ آنے والے شدید طوفان میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد جنوبی ڈکوٹا میں ہلاک ہوئے۔ آنے والے بھیانک طوفان کے بعد ڈکوٹا کے گورنر نے اس ریاست میں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور متاثرہ علاقوں میں حکام کو دورہ کرنے اور نقصانات کا جائزہ اور متاثرہ لوگوں کی امداد کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طوفان کے نتیجے میں اٹھائیس علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جس کی بنا پر ایک ہنگامی آپریشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

مغربی میانہ میں طوفان کی شدت کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں اور جگہ جگہ درختوں کی شاخیں بکھری پڑی ہیں۔

گذشتہ سال دسمبر میں بھی امریکہ کی چھے ریاستوں میں شدید طوفان کے نتیجے میں اٹھاسی افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے اور بھاری مالی نقصان ہوا تھا۔  

ٹیگس