May ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر جنگ کی روس سے یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل

امریکی وزیرجنگ نے اپنے روسی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے.

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر جنگ لوئڈ آسٹین نے جمعے کو روسی وزیردفاع سرگئی شویگو سے ٹیلی فونی گفتگو میں یوکرین میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی.

پنٹاگون کے اعلان کے مطابق لوئڈ آسٹین نے اپنے بیان میں امریکہ و روس کے درمیان رابطہ لائن برقرار رکھنے پر زور دیا. پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ اٹھارہ فروری کے بعد آسٹین اور شویگو کے درمیان یہ پہلی گفتگو ہے۔

 امریکی حکام کی جانب سے یوکرین جنگ میں شدت آنے اور اسے ناقابل پیشگوئی قرار دیئے جانے کے باوجود واشنگٹن نے کیف ایف کو اب تک صرف تین ارب آٹھ سو ملین ڈالر کی اسلحہ جاتی مدد بھیجی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین جنگ میں روس کا مقابلہ کرنے کے لئے یوکرینی فوج کی تقویت کے لئے چالیس ارب ڈالر کا بجٹ منظور کیا ہے۔

 

ٹیگس