May ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • فنلینڈ کے بعد سوئیڈن کی بھی نیٹو میں رکنیت کی درخواست

فنلینڈ کے بعد سوئیڈن نے نیٹو میں اپنی رکنیت کی باضابطہ طور پر درخواست کا اعلان کیا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کی حکمراں جماعت نے اعلان کیا ہے کہ سوئیڈن نے نیٹو میں رکنیت کی سرکاری طور پر درخواست دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سوئیڈن کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے حکومت کے اس فیصلے پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیٹو میں سوئیڈن کی رکنیت سے صورتحال مزید بدتر بنے گی۔ اس سے قبل فنلینڈ کے صدر اور وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک عنقریب نیٹو میں رکنیت کی درخواست کرے گا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے فنلینڈ کے اپنے ہم منصب سے بات چیت اور یوکرین کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ صدر پوتن نے بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عسکری طور پر غیر جانبدار رہنے کی روایتی پالیسی کا خاتمہ ایک غلطی ہوگی کیونکہ فنلینڈ اور سوئیڈن کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔     

ٹیگس