امریکہ میں تشدد ، نیویارک میں گیارہ سالہ لڑکی کا قتل
امریکہ میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے تازہ واقعے میں نیویارک شہر میں ایک گیارہ سالہ لڑکی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی
امریکہ میں تشدد ، اغوا اورمسلح جھڑپوں کی لہرآئی ہوئی ہے ۔ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعے میں ہلاک یا زخمی ہوجاتے ہیں ۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر نیویارک کے برانکس علاقے میں ایک گیارہ سال کی لڑکی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل سوار نے ایک شخص پرگولی چلائی تاہم گولی ایک گیارہ سالہ لڑکی کو لگی اوروہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی
برانکس میں رواں سال میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی یہ دوسری لڑکی ہے ۔ اس سے قبل جنوری میں ایک اور لڑکی فائرنگ کا نشانہ بنی تھی تاہم وہ زندہ بچنے میں کامیاب رہی تھی۔
امریکہ میں ہتھیار رکھنے کی آزادی ہے اور اسی بنا پرملک کے مختلف علاقوں میں اکثر و بیشت رفائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ۔
امریکہ میں اسلحہ لابی اس قدر مضبوط ہے کہ کانگریس ہتھیاررکھنے سے متعلق قوانین وضع کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے ۔
امریکہ کی آبادی پوری دنیا کی مجموعی آبادی کا پانچ فیصد ہے تاہم اس ملک میں آتشیں ہتھیاروں یا چاقووں کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد اکتیس فیصد ہے ۔