یوکرین کے آزوفتسال کارخانے پر روسی فوج کا پوری طرح تسلط
May ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
یوکرین کے آزوفتسال کارخانے پر روسی فوج کا پوری طرح تسلط ہو گیا ہے۔
روسی فوج کے ترجمان نے ماریوپل شہر کے آزوفتسال کارخانے پر پوری طرح روسی فورسز کا کنٹرول ہونے کی خبر دی ہے۔
ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ یوکرینی فوجیوں سمیت 2400 سے زیادہ جنگجو اپنے اسلحے زمین پر رکھ کر روسی فوج کے سامنے تسلیم ہو گئے۔ یہ لوگ تقریبا ایک مہینے سے اس کارخانے میں روسی فوج کے محاصرہ میں تھے۔
کوناشنکوف نے کہا کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے جمعے کو صدر ولادیمیر پوتین کو اس آپریشن کے کامیابی سے ختم ہونے کی اطلاع دی ہے۔
روسی میڈیا میں یوکرینی فوجیوں کے تسلیم ہونے کی خبر گشت کر رہی ہے جبکہ یوکرینی حکومت نے اپنے بیان میں تسلیم لفظ کا استعمال نہیں کیا ہے۔
ماریوپل یوکرین کا سب سے بڑا صنعتی و علمی مرکز اور صوبے دونتسک کا دوسرا سب سے بڑا شہر میں شمار ہوتا ہے۔