May ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • بیس مئی سنہ 2022 کو روم میں نیٹو کے خلاف مظاہرے کی تصویر
    بیس مئی سنہ 2022 کو روم میں نیٹو کے خلاف مظاہرے کی تصویر

اٹلی میں عوام نے مختلف شہروں میں نیٹو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے۔

ایران پریس کے مطابق، جمعے کی شام اٹلی کے دارالحکومت روم کی اہم سڑکوں پر مظاہرے میں عوام نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اسی طرح اطالوی عوام نے یوکرین کو اسلحے نہ بھیجنے اور اس ملک میں امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ روم میں ہوئے ان مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔  

اٹلی کی حکومت نے کچھ دن قبل یوکرین کو اسلحوں کی تیسری کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اٹلی کے عوام نے وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے یوکرین کو اسلحے بھیجنے کے اقدام کی مذمت کی۔

مظاہروں میں ایسے لوگ بھی تھے جو نیٹو کی کرتوتوں کے خلاف درج نعروں کے  پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے۔ بہت سے مظاہرین نے سویڈن اور فنلینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر بھی تنقید کی۔

سویڈن اور فنلینڈ نے ابھی حال میں نیٹو میں اپنی رکنیت کے لئے باضابطہ طور پر درخواست کا اعلان کیا، جس پر روس کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور مختلف ملکوں نے سویڈن اور فنلینڈ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔

اس سے پہلے کے مظاہروں میں بھی اطالوی عوام اپنے ملک سے نیٹو سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

ٹیگس