امریکہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
امریکی ریاست کارولینا اور جنوبی نیویارک میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز نیو یارک شہر کی میٹرو میں ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی طرح اتوار کے روز ریاست جنوبی کارولینیا (Carolina) میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
امریکہ میں فائرنگ کی واردات میں سالانہ کئی ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے یا زخمی ہو جاتے ہیں۔
اسلحے کی خرید و فروخت اور اُسے کھلے عام لے کر پھرنے کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔
امریکہ کی آبادی دنیا کے 5 فیصد کے برابر ہے تاہم اس ملک میں مسلح حملوں کے ذریعے اجتماعی قتل کا ارتکاب کرنے والوں کا تناسب دنیا میں 31 فیصد ہے۔
امریکہ میں اسلحہ لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک امریکی کانگریس بھی ہتھیاروں کو محدود کرنے سے متعلق قوانین منظور نہیں کر سکی ہے۔