May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • یوکرین میں نافذ مارشل لا میں مزید 3 ماہ کی توسیع

یوکرین میں نافذ مارشل لا میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف سے خبر ایجنسی کے مطابق روس کے ساتھ جاری جنگ کے باعث مارشل لا میں 23 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ یوکرینی پارلیمنٹ نے ملک میں نافذ مارشل لا میں 3 ماہ توسیع کی منظوری دی۔ 

یاد رہے کہ یوکرین پر 24 فروری کو روسی حملے کے بعد مارشل لا لگا دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیناں نے کہا ہے کہ ستاسی روز سے جاری جنگ کے نتیجے میں یوکرین کی ایک تہائی سے زائد آبادی کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ چوالیس لاکھ یوکرینی شہری بے گھر ہوئے جن میں اسی لاکھ ایک شہر سے دوسرے شہر اور باقی ہمسایہ ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریبا چونسٹھ لاکھ یوکرینی شہریوں کو ملک چھوڑنا پڑا ہے اور ان کی آدھی سے زیادہ تعداد پڑوسی ملک پولینڈ میں مقیم ہے۔ یورپ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد، پناہ گزینوں کے اتنے بڑے سیلاب کا سامنا اس پہلے کبھی نہیں رہا ہے، بے گھر ہونے والے یوکرینی شہریوں میں نوے فیصد تعداد عورتوں اور بچوں کی بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس