Jun ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • روس یوکرین جنگ کے دوران اجتماعی قبروں کی دریافت کا سلسلہ جاری

روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ کے دوران اجتماعی قبروں کی دریافت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

روس کے زیر قبضہ شہر ماریوپول کے مئیر کا کہنا ہے کہ انہیں شہر کے قریب پچیس اجتماعی قبریں ملی ہیں۔

ماریوپول میئر نے دعویٰ کیا کہ اپریل کے وسط سے ملنے والی پچیس اجتماعی قبروں میں سولہ ہزار لاشوں کو زمین کی تہوں میں خندقوں کے اندر رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے،  قبرستانوں اور عارضی مردہ خانوں میں دبی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل بھی ماریوپول میں کئی اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے ایک اور Su-25 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق یوکرین کے علاقے میکولائیو میں روسی حملے کے دوران یوکرین کا طیارہ مار گرایا گیا، حملے میں ایک ریڈار اسٹیشن اور دو اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیے گئے۔

ادھر یوکرین میں گرفتار دو روسی فوجیوں کو جنگی جرائم کے الزامات پر سزائیں سنا دی گئیں، دونوں اہلکاروں پر رہائشی علاقے پر فائرنگ کا الزام تھا۔ عدالت نے روسی اہلکاروں کو ساڑھے گیارہ برس قید کی سزا سنائی ہے۔

ٹیگس