Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف لگائی گئی پابندیاں ناکام رہیں: سوئٹزرلینڈ

مغربی ممالک کو روس کے خلاف لگائی گئی پابندیوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے وزیر خزانہ گائے پرملین نے بلک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے بحران کے حل کے لیے روس پر مغربی ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پابندیوں کا مقصد یوکرین میں جنگ کو جلد از جلد ختم کرنا تھا، تو یہ مقصد ابھی تک حاصل نہیں ہوسکا ہے۔

 سوئٹزرلینڈ کے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی تاثیر کا انحصار زیادہ تر دیگر سیاسی، سفارتی اور قانونی حوالے سے ان کے استعمال پر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ روس کے خلاف پابندیاں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں اور کسی یورپی ملک کے پاس اس مسئلے کا قطعی حل نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس پر مغربی پابندیوں اور فوجی کارروائیوں کی وجہ سے سپلائی میں خلل پڑا ہے اور دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس