Jun ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • وینزویلا کے صدر کا بیان، ایران نے ہماری بڑی مدد کی

وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ ایران اور وینزویلا دنیا میں ایک غیر نوآبادیاتی نظام کے ظہور کے پیش رو ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ہسپانوی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وینزویلا کے صدر نے کہا کہ ایران اور وینزویلا دنیا میں ایک نئے عالمی نظام کے ظہور کے علمبردار ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے دورے پر آئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ہسپانوl ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ وینزویلا کے تعلقات باہمی سیکھ اور تعاون پر مبنی ہیں۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان بھائی چارہ اور یکجہتی مضبوط ہے کیونکہ ہم اس جنگ میں ایک دوسرے کو شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

مادورو نے ایران کے وینزویلا کو تیل بھیجنے کے اقدام کے بارے میں کہا کہ وینزویلا میں ایرانی جہاز کی آمد غیر معمولی تھی، اس وقت ہم نے امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ اقتصادی دہشت گردی کی وجہ سے اپنی چار ریفائنریز بند کر دی تھیں، ہمارے پاس ایندھن نہیں تھا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پابندیوں کے درمیان وینزویلا کو تیل کی فراہمی میں ایران کا اقدام اس کے عوام کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

ٹیگس