Jun ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • روسی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری

یوکرین کے مشرق میں واقع سیویروڈونٹسک شہر حکمت عملی کے لحاظ سے کافی اہم ہے، جس کا 70 فیصد حصہ روس پہلے ہی اپنے قبضے میں لے چکا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے پیر کو اپنی رپورٹ میں لوہانسک کے گورنر کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے درمیان، روسی فوج اب مشرقی یوکرین کے شہر سیویروڈونٹسک کے بہت قریب پہنچ گئی ہے اور اس کا کنٹرول چند دنوں میں روسی فوج کے ہاتھ میں آ جائیگا۔ 

جبکہ یوکرین بھی اس شہر پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ فوجیوں کو جمع کرنے میں مصروف ہے۔ یوکرین کے مشرق میں واقع یہ شہر اسٹریٹجک پوزیشن کا حامل ہے جس کا 70 فیصد حصہ روس پہلے ہی اپنے قبضے میں لے چکا ہے۔

سیویروڈونٹسک کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لینا روسی صدر ولادیمیر پوتین کے لیے ایک بڑی فتح ثابت ہو گی، کیونکہ اسی کے ساتھ یوکرین کے صنعتی شہر ڈونباس پر روس مکمل طورپر قدم جمالے گا، جس میں لوہانسک بھی شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روسی افواج نے ڈونباس کے 97 فیصد علاقے کو پہلے ہی اپنے کنٹرول میں لےلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیویروڈونٹسک کے قریب واقع شہر لائسکانسک سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ رپورٹوں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مشرق میں تعینات یوکرین کے فوجیوں کو بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے اور روزانہ سو کے قریب فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔

ٹیگس