Jun ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۰:۴۴ Asia/Tehran
  • سیورو دونیسک سے پسپائی کا یوکرینی فوج نے اعتراف کیا

یوکرینی فوج نے روسی فوج سے شدید جھڑپوں کے بعد پیر کے روز شہر سیورو دونیسک کے مرکزی علاقے سے پسپائی کا اعتراف کر لیا۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج نے پیر کے روز اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ اس نے روسی فوج سے شدید جھڑپوں کے بعد پیر کے روز شہر سیورو دونیسک کے مرکزی علاقے سے پسپائی اختیار کی ہے۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شہر سیورو دونیسک کو شدید حملے کا نشانہ بنایا اور پیش قدمی کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ صوبے لوہانسک میں واقع اس شہر کے بارے میں یوکرینی فوج نے پسپائی کی یہ خبر ایسی حالت میں دی ہے کہ کچھ دنوں قبل، روسی فوج نے اس شہر سے یوکرینی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کا دعوی کیا تھا۔

روسی صدر نے مغرب کی جانب سے روس کی سیکورٹی تشویش کو نظرانداز کئے جانے پر اکیس فروری کو دونیسک اور لوہانسک کی آزادی کو تسلیم کیا اور پھر تین دن بعد یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ اپنے چوتھے مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔

ٹیگس