بدحال یوکرین کے زخموں پر مرہم، یورپی یونین کی نمائندہ حیثیت دینے کا فیصلہ
یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ کے درمیان یوکرین کو فوری طور پر نمائندہ حیثیت دینے پر اتفاق ہوگیا۔
سحر نیوز/ دنیا : موصولہ رپورٹوں کے مطابق یوکرین کی یورپی یونین میں شامل ہونے کی درخواست کی پر یورپی ممالک نے پُر زور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کو فوری طور پر نمائندہ حیثیت دینے کی حمایت کردی۔
اس بات کا اعلان یورپی ممالک نے یوکرین کے دورے کے موقع پر کیا۔ روس کے فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد فرانسیسی صدر، جرمن کے چانسلر، اطالوی وزیراعظم اور رومانیہ کے صدر کا یہ پہلا مشترکہ دورہ ہے۔
خیال رہے کہ یورپی ممالک کے سربراہان نے یہ دورہ اس وقت کیا جب یورپی یونین آئندہ ہفتے یوکرین کو رکنیت دینے کے بارے میں اپنی سفارشات مرتب کرنے جارہی ہے۔
کیف میں پریس بریفنگ کے دوران جرمن چانسلر اولف شلز نے کہا کہ یورپی یونین میں شامل ہونے کی تمام شرائط پوری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین یورپی خاندان کا حصہ ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا بھی کہنا تھا کہ 27 رکنی یورپی یونین کو روس کے خلاف فتح حاصل کرنے تک یوکرین کے ساتھ کھڑے رہنا چاہیے۔ اطالوی وزیر اعظم ماریو درگئی اور رومانیہ کے صدر کلوس اوہینس نے بھی یوکرین کو حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ یورپی یونین میں شامل 27 ممالک 23 اور 24 جون کو سربراہ اجلاس میں یوکرین کو رکنیت دینے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔