Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ

صیہونی فوجیوں میں خوش کشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ چھے مہینے کے دوران صیہونی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں خاصا اضافہ ہوا ہے یہاں تک دوہزار بائیس کے آغاز سے اب تک گیارہ صیہونی فوجی خودکشی کرچکے ہیں، جبکہ گزشتہ برس اس کی تعداد گیارہ اور دو ہزار بیس میں اس کی تعداد نو تھی۔

صیہونی فوج میں افرادی قوت کے شعبے کے سربراہ یانیف عاشور نے اپنے فوجیوں میں خودکشی میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نفسیاتی صحت سے متعلق حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ تشویشناک حد تک بڑھتی ہوئی خودکشی کے اسباب پر غور کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کریں۔

 اس سے قبل بھی صیہونی ذرائع نے صیہونی فوجیوں کے درمیان ڈپریشن اور بےچینی کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بتایا تھا کہ صیہونی افسران استقامتی قوتوں کے خوف سے فوج سے بھاگ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے اندر خودکشی کی تعداد میں اضافے سے ان کے اندر موجود ذہنی تناؤ اور نفسیاتی کشیدگی بڑھنے کی عکاسی ہوتی ہے اور ان فوجیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جنہوں نے نفسیاتی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹیگس