مذاکرات میں امریکہ کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئیے: روس
Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ مذاکرات میں امریکہ کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔
ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی کے ساتھ ہونےوالی ملاقات کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ایران جوہری معاہدے کی بحالی کا امکان ہے اور اس کے لیے امریکہ کو مزید لچک دکھانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیشہ ورانہ بات چیت جوہری مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور ویانا مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں تھی تاہم امریکہ کو جوہری مذاکرات میں مزید لچک دکھانی ہوگی۔
واضح رہے کہ پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے سنیئر مذاکرات کار علی باقری کنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ انریکہ مورا کی موجودگی میں منعقد ہوئے۔